بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب کمانڈر ہلاک، دو زخمی

راولپنڈی (ک م) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ Security forces reportedly killed a Pakistani Taliban (TTP) commander in the Buner district. https://t.co/VQumfyADXr — Abd. Sayed ترمذی سادات (@abdsayedd) April مزید پڑھیں

رواں سال 88 دہشت گرد ہلاک اور متعدد گرفتار کئے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں رواں برس 88 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مزید پڑھیں

بلوچستان: دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 11 افراد ہلاک کردیے

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد سمیت کل 11 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی نوشکی اللہ بخش بلوچ نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ مزید پڑھیں

شام میں لڑںے والے شیعہ نوجوانوں پر مشتمل عسکری تنظیم ‘زینبیون بریگیڈ’ پر پابندی، معاملہ کیا ہے؟

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) حکومتِ پاکستان نے حال ہی میں ‘زینبیون بریگیڈ’ نامی عسکریت پسند تنظیم کو کالعدم قرار دیا ہے۔ اس تنظیم پر ایران کی ایما پر پاکستان کے شیعہ نوجوانوں کو شام کی خانہ جنگی میں دھکیلنے کا الزام ہے۔ زینیبیون بریگیڈ پر پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 بچے ہلاک

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مندوکئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق والی بال میچ دیکھنے اپنے گھر سے کھیل میدان کی طرف پہاڑ کے راستے جارہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ مزید پڑھیں

پاکستان نے ایرانی حمایت یافیہ زنیبیون بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

اسلام آباد (ش ح ط) پاکستان نے ایرانی حمایت یافیہ عسکری تنظیم زنیبیون بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔ BIG BREAKING: Pakistan officially designates Iran-backed/IRGC-trained Zainabiyoun Brigade as a terrorist org. This comes just before the scheduled Pakistan visit of Iranian President Raisi on April 22nd. https://t.co/RlpgzYBIR0 مزید پڑھیں

بہاولنگر میں فوج نے پولیس تھانہ پر دھاوا بول دیا، اہلکاروں پر تشدد

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں اور مقامی پولیس کے درمیان مبینہ لڑائی کا معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ دونوں اداروں نے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں مزید پڑھیں

غزہ میں اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹے بدھ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ یہ بات فلسطی عسکریت پسند گروپ اور ہانیہ کے اہل خانہ نے بتائی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید پڑھیں

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مظاہرے

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں عیدالفطر کے روز مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اس سلسلے میں احتجاجی ریلی ’وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز‘ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ قیادت دیانتدار ہے جس کے کوئی ذاتی مقاصد نہیں، لیگی سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ

فیصل آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ قیادت ’انتہائی دیانت دار‘، ’آزاد‘ اور ’بے غرض‘ ہے۔ بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جو اسٹیبلشمنٹ کی مرکزی پوزیشنوں مزید پڑھیں