لیبیا: جنرل خلیفہ المسماری کے جنازے پر کار بم دھماکے، 6 شہید، 33 زخمی

طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا کے شہر بن غازی میں اسپیشل فورسز کے کمانڈر کی نماز جنازہ پر ہونے والے کار بم دھماکوں میں 6 افراد شہید اور 33 زخمی ہو گئے۔ لیبین میڈیا کے مطابق دھماکا بن غازی کے ہواری قبرستان کے احاطے میں فوجی حکام کی موجودگی کے دوران اس وقت کیا گیا جب مزید پڑھیں

سوڈان میں بغاوت کی ایک اور کوشش ناکام، 16 فوجی افسران گرفتار

سوڈان (ڈیلی اردو) سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج کے 16 اہلکاروں نے سیاسی  معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی۔ عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے گزشتہ روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے مزید پڑھیں

برطانیہ نے ایران کے ضبط شدہ بحری جہاز کے چیف افسر اور کیپٹن کو گرفتار کرلیا

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے ایران کے ضبط شدہ بحری جہاز کے چیف افسر اور کیپٹن کو گرفتار کرلیا جبکہ انٹرپول نے تلاشی کے دوران آئل ٹینکر سے اہم دستاویزارت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر گریس ون کے چیف افسر اور کیپٹن کو گزشتہ ہفتے ہیں زیر حراست مزید پڑھیں

افغانستان: 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 101 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی) افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کے آپریشن میں طالبان اور داعش کے 101 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 16کو گرفتار کرلیا گیا۔ افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں 101 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس میں طالبان کے ریڈ مزید پڑھیں

”خطرناک جنگ کا شدید خطرہ” برطانیہ اور ایران کی فوجیں آمنے سامنے

لندن + تہران (ویب ڈیسک) خلیج فارس میں ایران اور برطانیہ کی افواج آمنے سامنے آتے آتے رہ گئیں، ایرانی بحریہ نے برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینےکی مبینہ کوشش کی، برطانوی بحریہ نے ایرانی کشتیوں پر گنیں تان لیں۔ برطانوی بحریہ نے ایران کا آئل ٹینکر پچھلے ہفتے جبرالٹر کے قریب سے قبضے مزید پڑھیں

امریکہ ایران کیخلاف پابندیاں میں بتدریج اضافہ کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر خفیہ جوہری افزودگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں میں بتدریج اضافہ کرے گا۔ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی طرف سے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی مزید پڑھیں

حوثیوں کا سعودی عرب کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ

یمن (ڈیلی اردو) حوثیوں نے نجران کے علاقے میں واقع سعودی فوجی ہیڈ کوارٹر پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمن کے بعض علاقوں پر حاکم حوثیوں نے گزشتہ روز ایک سرکاری فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا۔ حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق بلاسٹک میزائل حملہ سعودی سرحدی علاقے نجران کے قریب سعودی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر پر مزید پڑھیں

افغانستان: 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کے آپریشن میں 110 طالبان ہلاک، اہم کمانڈروں سمیت 24 گرفتار

کابل (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف صوبوں میں آپریشنز کرتے ہوئے 110 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور 11 کو شدید زخمی کردیا، ایک شیڈو گورنز سمیت دو اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا۔ جنکہ ننگرہار میں داعش کے 18 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ مزید پڑھیں

ایرانی صدر نے برطانیہ کو جوابی نتائج کی دھمکی دے دی

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو جوابی نتائج بھگتنے کی دھمکی دےدی۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کو برطانیہ کا بے وقوفانہ اقدام قرار دیا ہے۔  حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اپنے اس اقدام پر ردعمل مزید پڑھیں

امریکا کا خلیجی پانیوں کے تحفظ کیلئے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے آبنائے ہرمز میں مفادات کے تحفظ کیلئے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔ امریکی جنرل جوزف ڈینفورڈ کا کہنا ہے ایران یمن کے اطراف سمندر کی حفاظت کیلئے فوجی اتحاد بنانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے مزید پڑھیں