سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق

ریاض (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے رمضان میں ہی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے کی کڑی ہو گی۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اپنے ایرانی مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ

سیؤل (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے، تجربات ایسے مزید پڑھیں

یمن میں ساڑھے 5 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، یونیسف

صنعا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں پانچ لاکھ 40 ہزار سے زائد ایسے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے مطابق یمن میں ساڑھے پانچ لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ہر 10 منٹ مزید پڑھیں

روس کا جوہری ہتھیار بیلاروس میں نصب کرنے کا اعلان

منسک + ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہمسایہ ملک بیلاروس کی سرزمین پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔ غیر ملکی سرکاری خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں طاس نیوز ایجنسی نے ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے بتایا کہ ایسا اقدام جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی مزید پڑھیں

شام میں متحارب غیرملکی حمایت یافتہ جنگجو کون ہیں؟

دمشق (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) شام کی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے ایران کے حمایت یافتہ نیم فوجی گروہوں نے بشار الاسد کی افواج کا ساتھ دیا ہے۔ امریکہ اس علاقے میں کرد جنگجوؤں کی حمایت کر رہا ہے۔ امریکی افواج نے مشرقی شام میں کیے گئے ایک حالیہ ڈرون حملے مزید پڑھیں

کینیڈا میں سکھوں کا بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاج، بھارت میں کینیڈین سفارت کار طلب

وینکوور + نئی دہلی (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) بھارت نے کینیڈا میں ہونے والے سکھ مظاہرین کے احتجاج اور ان کے ہاتھوں بھارتی سفارت خانے کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پراتوار کو کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں قائم بھارتی قونصل خانے مزید پڑھیں

حوثی باغیوں نے یمن آنے والی امدادی پروازوں پر پابندی عائد کردی

صنعا (ڈیلی اردو/اے پی) یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے سے دارالحکومت صنعا پہنچنے والی اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی امدادی پروازوں پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ حوثیوں کے زیرِ انتظام سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مزید پڑھیں

یوکرین جنگ: روس کا 4 لاکھ فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ

ماسکو (ڈیلی اردو) کریملن نے زیادہ پیش قدمی میں ناکامی کے بعد اس موسم بہار میں یوکرین میں مزید جارحیت کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ اس منصوبہ بندی سے واقف لوگوں کے مطابق، ایک طویل لڑائی کے لیے کوشاں روس اس سال چار لاکھ کنٹریکٹ فوجیوں کو اپنی صفوں میں بھرتی کرنے کے لیے سائن مزید پڑھیں

شام میں حملے پر ایران نواز فورسز کا امریکہ کو انتباہ

دمشق + واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) شام میں فضائی حملوں کے بعد امریکی صدر نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ ان کا ملک اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ‘بھرپور کارروائی’ کرے گا۔ ایران نواز فورسز کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا جواب دینے کے لیے ان کی ‘پہنچ بہت مزید پڑھیں

خالصتان تحریک کیا ہے اور سکھوں کیلئے علیحدہ ملک کا مطالبہ پہلی بار کب اٹھایا گیا؟

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) ’میں خود کو انڈین نہیں سمجھتا۔ میرے پاس جو پاسپورٹ ہے وہ مجھے ہندوستانی نہیں بناتا۔ یہ صرف ایک دستاویز ہے جس کے ساتھ سفر کرنا ہے۔‘ یہ الفاظ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کے ہیں جو ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ ہیں۔ امرت پال سنگھ نے مزید پڑھیں