چمن: سرحد پر پاکستانی فوج اور طالبان کی جھڑپ میں ہلاک افراد کی تدفین، دو طرفہ آمد و رفت بحال

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی فورسز کی بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں گولہ باری سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد صورتِ حال تاحال کشیدہ ہےالبتہ سرحد دونوں جانب سے لوگوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ سرحد پر ’باب دوستی‘ سمیت چمن شہر مزید پڑھیں

یوکرین میں جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے، نیٹو سربراہ

برسلز (ڈیلی اردو) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ روس اور یورپ کی جنگ بن سکتی ہے۔ نیٹو کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ قابو سے باہر ہو سکتی ہے اور یہ روس اور نیٹو کے درمیان جنگ کی شکل اختیار مزید پڑھیں

بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ہمارے 132 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں، ماؤ نواز باغیوں کا اعتراف

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 11 مہینوں میں اس کے 132 جنگجو پولیس کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے علاوہ یہ انکاؤنٹر مہاراشٹر کے گڈچرولی، ریاست جھارکھنڈ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ہوئے۔ تنظیم نے اس حوالے سے رپورٹ مزید پڑھیں

چمن: پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور افغانستان میں چمن کی سرحد پر ایک بار پھر پاکستانی فورسز اور افغان طالبان میں شدید جھڑپ ہوئی ہے اس دوران سات افراد ہلاک جب کہ 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/Natsecjeff/status/1601910554620223492?t=RpN2Va0qL3yChy1ozj6rJg&s=19 پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ مزید پڑھیں

برطانیہ، اٹلی اور جاپان کا مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والا جنگی طیارہ تیار کرنے کا اعلان

لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اٹلی اور جاپان کے ساتھ مل کر ایک ایسے لڑاکا طیارے کی تیاری کا اعلان کرنے والے ہیں جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کر سکے گا۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس مشترکہ تعاون کا مقصد برطانیہ میں ہزاروں نوکریوں کے مزید پڑھیں

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے شہر جینن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہر جینن میں شمال مغربی کنارے پر قائم پناہ گزینوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا۔ فلسطین مزید پڑھیں

اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری، القدس کمانڈر سمیت 10 فلسطینی ہلاک، 44 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بمباری کی گئی جس کے باعث القدس بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 10 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے ہونے والی بمباری سے مرنے والوں میں 5 سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ درجنوں مزید پڑھیں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

غزہ (ڈیلی اردو) غزہ میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی جس میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے مغربی کنارے میں حماس کے مزید پڑھیں

اسرائیل کیلئے جاسوسی: ایران نے 4 افراد کو پھانسی دے دی

تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے ساتھ رابطوں کے جرم میں 4 افراد کو تختہ دار پر لٹکادیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی کی عدالتی آن لائن ویب سائٹ ’میزان‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آج (4 دسمبر کو) صیہوبی انٹیلی جنس مزید پڑھیں

بھارت کے متنازع بیانات: دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ’ہمہ وقت‘ تیار ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی عہدیدار کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد جموں اور کشمیر پر قبضے کے متنازع بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ہمہ وقت‘ تیار ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی مزید پڑھیں