کابل: افغان فوجیوں کی کارروائیوں میں 205 طالبان ہلاک، 106 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے نو صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور ان کے ساتھ جھڑپوں میں 205 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق ننگرہار، لغمان، غزنی، قندھار، ارزگان، ہرات، فرح، ہلمند اور بغلان صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 206 طالبان ہلاک اور 106 زخمی ہوگئے، آپریشن کے مزید پڑھیں

افغانستان سے نکل رہے ہیں لیکن سکیورٹی فورسز کی مدد جاری رہے گی، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں مستقبل کی کوئی بھی حکومت خواتین یا لڑکیوں کو حاصل حقوق واپس لیتی ہے تو اس کو بین الاقوامی برادری سے کوئی مدد حاصل نہ ہو گی اور وہ دنیا سے الگ تھلگ ہو کر رہ جائے مزید پڑھیں

افغانستان: امریکا کا مزید اٹھارہ جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/روئٹرز) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے تحفظ کے لیے مزید اٹھارہ جنگی جہاز افغانستان بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے چھ مئی جمعرات کے روز اعلان کیا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے تحفظ کے لیے امریکی عسکری کمانڈ نے مزید پڑھیں

افغانستان: امریکی جنگی طیاروں کی ہلمند میں طالبان پوزیشنز پر شدید بمباری

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے بڑے حملے سے بچنے کے لیے امریکا جنگی جہازوں کے ذریعے افغان فورسز کی مدد کر رہا ہے تاہم اس کے باوجود طالبان نے شمالی ضلع پر قبضہ کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ نے کہا کہ افغانستان کے مزید پڑھیں

یمن کے متحارب فریقین معاہدہ کرنے میں ناکام ہو گئے، یو این سفارتکار

صنعاء (ڈیلی اردو/شِنہوا) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹِن گریفتھس نے کہا ہے کہ یمن کے متحارب گروہوں اور دیگر متعلقہ فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جاسکا۔ سعودی عرب اور عمان میں ختم ہونے والے حالیہ مذاکرات کا مقصد وسطی صوبہ مارب مزید پڑھیں

ہلمند: لشکر گاہ میں طالبان اور فورسز کی جھڑپیں، 100 سے زائد طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے ساتھ ہی افغان صوبے ہلمند میں سرکاری فوج اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی شروع ہونے پر ہزاروں افغان باشندے نقل مکانی کرنے لگے۔ رپورٹس کے مطابق افغان فورسز نے جنوبی صوبے ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں متعدد چوکیوں پر طالبان کو پیچھے مزید پڑھیں

عراق میں امریکی فضائی اڈے پر راکٹ حملے

بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیر استعمال عین الاسد ائیربیس پر منگل کے روز دو راکٹ گرے ہیں۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں مغربی صوبہ الانبار میں واقع اس ائیربیس پر راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان مزید پڑھیں

اسرائیل کا شام میں روسی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ، ایک شخص ہلاک، 6 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام نے ساحلی علاقے پر اسرائیل کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شام کی سرکاری فوج نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر الاذقیہ پر داغے جانے مزید پڑھیں

افغانستان: جنگ میں شدت، لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور

کابل (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/اے پی) امریکی افواج کے انخلاء شروع ہو جانے کے بعد افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان زبردست جنگ چھڑ گئی ہے۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان زبردست جنگ چھڑجانے کی وجہ سے ہزارو ں افغان شہری مزید پڑھیں

افغانستان میں آپریشن کے دوران 181 طالبان ہلاک، 87 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 181 طالبان ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق لغمان، غزنی، زابل، قندہار، ہرات، ہلمند اور بغلان صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 181 طالبان ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد مزید پڑھیں